اقوام متحدہ کا آبزرور گروپ یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ہونے کا نوٹس لے اور رہا کروائے، باغی ٹی وی کا مطالبہ

0
47

اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آبزرور بھارت کی نئی دہلی جیل میں قید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک سے ملاقات کریں‌ اور بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں کیونکہ ان کی زندگی شدید خطرے میں ہے،

باغی ٹی وی کی طرف سے اقوام متحدہ سے کئے جانے والے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ یٰسین ملک کی زندگی کو درپیش خطرات سے متعلق ان کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پریس کانفرنس کی اور کہا ہے کہ ان کے شوہر کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اس لئے اقوام متحدہ کے آبزرور گروپ کو فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ یٰسین ملک کو رہا کرے،

واضح رہے کہ حریت کانفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق بھی اس بات کا مطالبہ کر چکے ہیں کہ یٰسن ملک کی زندگی کو شدی خطرات لاحق ہیں اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے، یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت حالات انتہائی سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں، حریت قیادت کو نظربند کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ سید علی گیلانی نے بھی کہا ہے کہ بھارت جموں‌ کشمیر میں تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے،

Leave a reply