کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

0
30
election

اسلام آباد: ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ غیر مطلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے پر پابندی ہے۔

42 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 180، مسلم لیگ ن کے 143 اور پیپلز پارٹی کے 112 امیدوار مدمقابل ہیں۔

لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ میں 110، والٹن میں 158 امیدوار ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

کراچی میں 6 کنٹونمنٹ اور 42 وارڈز ہیں لیکن یہاں کوئی بھی جماعت تمام سیٹوں پر امیدوار نہیں اتار سکی پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ افسران گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشنز پر کریں گے-

Leave a reply