استعفیٰ کافی نہیں، شہزاد اکبر کی نااہلیوں پر مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے
شہزاد اکبر کے استعفیٰ کے بعد مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور انہوں نے قومی خزانے کا جو نقصان کیا اسکی تحقیقات ہونی چاہئے، شہزاد اکبر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب تھے جنہوں نے آج خود استعفیٰ دینے بارے ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی
شہزاد اکبر کے استعفے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ شہزاد اکبر مستعفی ہو گئے انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے، شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ اور برطانیہ میں کی گئی ادائیگییوں کی تحقیقات ہونیا چاہئے
Shazad Akbar resigns. He should not be allowed to leave the country and must be probed for Broadsheet Debacle and the payments made in UK
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 24, 2022
مبشر لقمان نے ایک اور ٹویٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کے استعفی کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے اور استعفیٰ آنیوالا ہے، دو روز انتظار کرتے ہیں شاید شہباز گل کا بھی استعفیٰ آ جائے
Now lets wait and see maybe in the next two days Shahbaz Gill may also resign
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 24, 2022
ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے کسی سے ایک ڈالر بھی برآمد نہیں کیا۔ اس کے برعکس اس نے بہت سارے الزامات لگائے ہیں اور براڈ شیٹ کورقم بھیجی،اس پر شہزاد اکبرپر مقدمہ چلنا چاہئے، شہزاد اکبر کی نااہلی اور غلفت کی وجہ سے ملک و قوم کا نقصان ہوا، اس نقصان کا وہ جواب دہ ہے
Shahzad Akbar has not recovered a single dollar from anyone. On the contrary he has blamed so many and must be tried for the money sent to BroadSheet courtesy himself. He is answerable for the heavy loss incurred due to his negligence and incompetence.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 24, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کشتی ڈوبنے والی ہے موسمی پرندے اڑنا شروع ، شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی
تحریک انصاف کی کشتی ڈوبنے والی ہے موسمی پرندے اڑنا شروع شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی
— Nadeem Haider (@NadeemHaider87) January 24, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر بھاگنے والوں میں سب سے آگے ہے ۔ نور عالم خان ٹھیک کہتا تھا ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔ فرار نہ ہونے دیا جائے
شہزاد اکبر بھاگنے والوں میں سب سے آگے ہے ۔ نور عالم خان ٹھیک کہتا تھا ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔ فرار نہ ہونے دیا جائے
— syed Tafazzal Hussain shah(YMT) (@BunnySh91449806) January 24, 2022
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کا نام فی الفور ای سی ایل پر ڈالا جائے ،احتساب کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کا بھاگنے نا دیا جائے
شہزاد اکبر کا نام فی الفور ای سی ایل پر ڈالا جائے
احتساب کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کا بھاگنے نا دیا جائے— @Ch Bilal Ahmad (@Chbilal66818961) January 24, 2022
واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے حوالہ سے تحریک انصاف کے اندر بھی تشویش پائی جاتی تھی کہ شہزاد اکبر احتساب کے مشیر بنا دیئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ابھی تک کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، نہ ہی کسی سے کوئی برآمد گی ہوئی، شہزاد اکبر نے چند روز قبل بھی لاہور میں شریف فیملی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی
وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب
حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں
حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا