اردن کی عقبہ بندرگاہ میں زہریلی گیس کا سلنڈرپھٹنے سے 13 افراد ہلاک ،200 سے زائد زخمی
اردن کی عقبہ بندرگاہ میں پیر کے روز زہریلی گیس کا ایک سلنڈرپھٹنے سے 13 افراد ہلاک اور200 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : حکام اور سرکاری میڈیا نے پیر کو بتایا کہ اردن کی عقبہ بندرگاہ پر اسٹوریج ٹینک سے کلورین گیس کے اخراج سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 251 زخمی ہو گئے جبوتی کو برآمد کی جانے والی 25 ٹن کلورین گیس سے بھرا ہوا ٹینک لے جانے کے دوران گرنے کے بعد یہ رساو ہوا۔
Watch: A video shows the moment a large cylinder plunged from a crane on a moored vessel, causing a violent explosion of yellow gas in Jordan's #Aqaba port, killing at least 10 people and injuring over 200. https://t.co/aYuzIcTgpk pic.twitter.com/iSaqZIOCcV
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) June 27, 2022
سرکاری ٹی وی سے نشر کی گئی فوٹیج کے مطابق ایک بڑا سلنڈر کرین کے ذریعے ٹرک پر اتارتے ہوئے ایک بندرگاہ پر لنگرانداز ایک جہاز پر گرا تھا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا تھا اور پیلے رنگ کی زہریلی گیس تیزی سے ہر طرف پھیل گئی۔
اردن کے ایک عہدے دار فیصل الشبول نے واقعے میں دس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔اس سے پہلے ہلاکتوں کی تعداد پانچ بتائی گئی تھی۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم بشرالخصاونہ اور وزیر داخلہ مازن الفرایا حادثے کی جگہ پر پہنچ گئےہیں شہری دفاع کے ترجمان عمرو السرطاوی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ زہریلی گیس سے بھرا ٹینک گرنے سے 234 افراد زخمی ہوئے ہیں
سرکاری ٹی وی نے وزیر اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الخصاونہ نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی۔
کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک ،500 زخمی
سرطاوی نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد ماہرین اور شہری دفاع کی ٹیمیں خطرناک مواد سے نمٹ رہی ہے۔زہریلی گیس کے اخراج کے بعد عقبہ کے جنوبی ساحل کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ منگل تک صرف مٹھی بھر لوگ ہی اسپتال میں داخل رہیں گے۔
کلورین ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا جراثیم کش اور پانی صاف کرنے والا ایجنٹ ہے، لیکن اگر سانس لیا جائے تو گیس ہائیڈرو کلورک ایسڈ میں بدل جاتی ہے، جو پھیپھڑوں میں پانی کے رجعتی اخراج سے اندرونی جلنے اور ڈوبنے کا باعث بن سکتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اردن کے عقبہ اناج کے سائلوز نے اپنے اناج کے معائنے اور آلودگی کے آثار کے لیے کام روک دیا، لیکن عقبہ بندرگاہوں پر سمندری ٹریفک جاری ہے واقعے کے وقت اناج کے سامان کو اتارنے والا کوئی جہاز نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بحیرہ احمر کے شمالی سرے پر واقع اردن کی عقبہ بندرگاہ ملک کا واحد سمندری ٹرمینل ہے اور اس کی بیشتر درآمدات اور برآمدات اسی کے ذریعے ہوتی ہیں۔