اردو کے عالمی دن کے موقع پر نارتھ ناظم آباد رینجرز کلب میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

0
24

کراچی : اردو کے عالمی دن کے موقع پر نارتھ ناظم آباد رینجرز کلب میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق اردو کے عالمی دن کے موقع پر نارتھ ناظم آباد رینجرز کلب میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔

پاکستان کی قومی زبان اردو اور علامہ اقبال سے جس والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار اس تقریب میں کیا گیا وہ قابل دید تھا ۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اپنے خطاب میں پاکستان اور نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اور ” سورہ آل عمران” کی آیت سے مولف القلوب کی تشریح بھی کی ۔آپ نے ایک شعر بھی پڑھا کہ
وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا
شباب جس کا ہے , بےداغ ضرب ہے کاری
اپنی تقریر کا اختتام مشہور نعتیہ رباعی ” تو غنی از ہر دوعالم من فقیر” پر کیا ، آپ نے کہا کہ کراچی میں مکمل امن و امان ہونا سارے پاکستان کی ضرورت ہے ۔ وطن عزیز کے نامور شعرا امجد اسلام امجد، انور شعور، پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، فاطمہ حسن،
خواجہ رضی حیدر، عباس تابش، اجمل سراج اور عنبرین حسیب عنبر نے اپنے کلام کے ڈریعے اردو اور علامہ اقبال سے عقیدت کا اظہار کیا،
نامور گائیک انتظار حسین ،کرم عباس اور ڈاکٹر ہما میر نے خوبصورت گائیکی کا مظاہرہ کیا ۔
اس تقریب کی کامیابی کے لئے کرنل افتخار ، میجر ارسلان اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کی، صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے ان تمام انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ اس تقریب کی نظامت محترم شکیل خان اور ڈاکٹر ہما میر کے حصے میں آئی۔

Leave a reply