اردو زبان عالمی سطح پر بھی ثمر آور ہورہی ہیں،فاطمہ قمر

0
26

اسلام آباد:(تاریخ2رات11بجکر33منٹ)پاکستان قومی زبان اردو تحریک کی رہنما فاطمہ قمر نے کہا کے قومی زبان کی کوششیں صرف ملکی سطح پر ہی نہیں عالمی سطح پر ثمر آور ہورہی ہیں۔ اس کا حالیہ ثبوت چین کا یہ اشتہار ہے جس میں پاکستانیوں تک موثر ابلاغ کی رسائی کے حصول کے لئے چین نے یہ اشتہار اردو میں دیا ہے۔ اس اشتہار کو دیکھ کر شائد پاکستان کے کالے اور نقلی انگریزوں کی کچھ حمیت بیدار ہوجائے وہ بھی اپنا ابلاغ اپنی قوم سے اردو میں کرنے لگے۔۔پاکستان کی ایک بڑی درس گاہ کے منتظم اعلی ہمیشہ سماجی ذرائع ابلاغ پر اپنا پیغام اردو میں لکھ رہے تھے۔۔ہم نے بارہا ان کی توجہ اس طرف دلائی کہ اس ادارے سے تحریک پاکستان کےعظیم رہنما پڑھ کر نکلے ہیں انہوں نے تو دور غلامی میں بھی اپنی قوم سے کبھی غلامی کی زبان میں خطاب نہیں کیا۔۔حالانکہ ان کت اساتذہ انگریز ان کے رفقائے کار انگریز۔۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے ابلاغ کے لئے اپنی قومی زبان ہی کو فوقیت دی۔ موصوف بجائے اس کے ‘ کہ ہماری عرضداشت پر غور فرماتے۔ وہ ہمیں بلاک کرکے غائب ہوگئے! ہم نے انہیں یہ بھی کہا کہ کوئی برطانوی اور امریکی باشندہ اپ کی پوسٹ نہیں پڑھتا۔۔نہ ہی تبصرہ کرتا ہے۔اپ کی پوسٹ پر سو فی تبصرے تو پاکستانیوں کے ہوتے ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ قمر نے مزید کہا کے ہم ایسے غلاموں کو بتادینا چاہتے ہیں۔کہ پاکستان میں جاپانی’ فرانسیسی’ ایرانی’ امریکی’ برطانوی سفیر پاکستانیوں سے اردو میں مخاطب ہوتا ہے۔۔ امریکہ کا صدر اپنی انتخابی مہم میں پاکستانیو’ کو پیغام اردو میں دیتا ہے۔۔ برٹش کونسل پاکستانیوں کے لئے اشتہار اردو’ میں شائع کرتی ہے۔ایک تقریب کے تو ہم چشم دید گواہ ہے۔۔جب پاکستانیوں کی ایرانیوں کے ساتھ تقریب ہورہی تھی وہاں ایرانی تو فارسی میں مخاطب ہو تھے ہمارے میزبان غلام انگریزی میں اپنے ہم وطنوں سے مخاطب تھے جب کہ ایرانیوں کے لئے پاکستانیو’ کی تقریر کا ترجمہ فارسی میں ہورہا تھا۔۔اس پر ہماری قومی حمیت جاگی ہم نے میزبانوں کی اس غلامی پر صدائے احتجاج بلند کی کہ جب ایرانیوں کے لئے انگریزی بھی ایسی ہی ہے جیسے اردو تو پھر کیوں نہ ہم ایرانیوں کو اپنا پیغام اپنی قومی زبان میں دیں۔۔انہوں نے تو بیرون ملک بھی اپنی زبان کو ترک نہیں کیا۔۔ہم تو پھر اپنے ملک میں’ اپنی سرزمین پر کھڑے ہیں ویسے بھی اردو فارسی کے قریب ہے ۔۔اردو کا پیغام ایرانیوں کو سمجھ اجائے گا۔۔ہمارے اس احتجاج کا بھرپور خیر مقدم کیا۔۔اپ حیران ہونگے خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر ہمارے احتجاج سے بہت متاثر ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی زبان ہی میں اقوام عالم کو پیغام دیتی ہیں۔۔اور انہوں نے پھر ٹوٹی پھوٹی اردو ہی میں
تقریر کی ۔ہمیں وہاں موجود ایرانی خواتین نے بھی پاکستانیو’ں کی انگریزی غلامی پر تاسف کا اظہار کیا۔۔الحمدللہ! اللہ کا فضل ہے کہ پاکستان قومی زبان تحریک کی شبانہ روز کوششوں سے نفاذ اردو کا پیغام دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔۔ان شاءاللہ! بہت جلد اردو پاکستان کا نظام مملکت بننے جارہی ہے!
فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

Leave a reply