یوریا کھاد کا بحران، پی پی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

نگران وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر سندھ میں یوریا کھاد کی قلت کو ختم کرے
ppp

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں یوریا کھاد کے بحران، اور یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کے خلاف کل جمعے کے روز سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی: صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کے خلاف کل جمعے کے روز سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کرے گی، نثار کھوڑو نے سندھ بھر کے تنظیمی ذمیداران کو ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے تمام ضلعی صدور و دیگر ضلعی عھدیداران اور دیگر تنظیمی ذمیداران سندھ میں یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف احتجاج میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں یوریا کھاد کی قلت پیدا کرکے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کا عمل سندھ کی زراعت کو تباہ کرنے کے مترادف عمل ہے، سندھ 70 فیصد زراعت پیدا کرنے والہ صوبہ ہے، سندھ کی زراعت اور زرعی لوگوں کو معاشی کمزور کرنا ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہے ایک طرف عوام کو مھنگائی بے روزگاری کا سامنہ ہے تو دوسری طرف یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کرکے سندھ کی زراعت کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

یوفون نے ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خرید لئے

نثار کھوڑو نے کہا کہ یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر فروخت سندھ کے آبادگاروں،کاشتکاروں، کسانوں اور مزدوروں کا معاشی قتل ہے پیپلز پارٹی زراعت کی تباہی اور عوام کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دے گی، نگران وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر سندھ میں یوریا کھاد کی قلت کو ختم کرے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے،سندھ میں یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے اور آبادگاروں ،کاشتکاروں، کسانوں اور زراعت سے منسلکہ افراد میں پیدا ہونے والی بے چینی ختم کی جائے آبادگار، کسان، کاشتکار اور مزدوروں سمیت زراعت سے منسلکہ افراد یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کے خلاف اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

سبز باغ نہیں دکھاتا،جو کہتا ہوں کر کے دکھاتا ہوں،آٹھ فروری کو اپنا مقدر بدلیں،نواز …

Comments are closed.