عرفی جاوید جن پر تنقید ان کی ڈرسینگ کی وجہ سے ہر وقت ہر پل ہوتی ہے، عرفی فیشن میں ہالی وڈ کو بہت زیادہ کاپی کرتی ہیں. عرفی سے قبل راکھی ساونت کو بولڈ ڈریسسز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جہاں بالی وڈ انڈسٹری عرفی جاوید کی فیشن سینس کو بسند نہیںکرتا وہیں راکھی ساونت ہیں عرفی جاوید کے فیشن سینس کی ہیں دیوانی . راکھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ عرفی جاوید کو کوئی جو مرضی کہتا رہے لیکن مجھے وہ پسند ہے وہ میری بہن ہے وہ عرفی ہے اور میں برفی ہوں. ہم دونوں بہنیں ہیں ، ہم بھارت کو ہمیشہ اپنے فن سے یونہی
اینٹرٹین کرتی رہیں گی. عرفی جاوید اپنی شرائط پر جی رہی ہے ، اور ایسا ہی ہونا چاہیے ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا چاہیے، نہ عرفی کسی کی پرواہ کرتی ہے اور نہ ہی میں کرتی ہوں. راضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی کے ساتھ علیحدگی ہونے کے بعد پھر سے اپنے کیرئیر پر توجہ دینی شروع کر دی ہے ، انہوں نے دبئی میں ڈانس اکیڈمی بھی بنائی ہے، جس کے لئے وہ اکثر دبئی میں ہی موجود ہوتی ہیں. اس کے علاوہ راکھی بھارت میں بھی کافی پراجیکٹس کررہی ہیں.