fbpx

راکھی اور شرلین ایشو ، عرفی نے بات کرنے سے کیا گریز

بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی گرفتاری نے بالی وڈ میں ہلچل مچا رکھی ہے ، خصوصی طور پر میڈیا میں اور سوشل میڈیا پراس گرفتاری کے چرچے ہیں. عرفی جاوید جو کہ اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں ان سے حال ہی میں میڈیا نے سوال کیا کہ راکھی ساونت کل سے گرفتار ہو چکی ہیں اس پر آپ کیا کہیں گی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت کی نئی نئی شادی ہوئی ہے تو میں تو ان کے لئے بہت خوش ہوں کہ ان کو جیون ساتھی مل گیا ہے. عرفی نے مزید کہا کہ راکھی کو خوش دیکھنا چاہتی ہوں، جو بھی چل رہا

ہے امید ہے وہ اس سے جلد ہی باہر نکل آئیں گی.یوں عرفی نے راکھی اور شرلین کے ایشو پر زیادہ بات کرنے سے گریز کیا. یاد رہے کہ عرفی جاوید اور راکھی ساونت کی آپس میں کافی دوستی ہے. دونوں ایک دوسرے کی اکثر تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. دونوں کو میڈیا میں کافی پاپولیرٹی حاصل ہے.یاد رہے کہ راکھی ساونت کو اداکارہ اور آئٹم گرل شرلین چوپڑا کی ایف آئی آر کے بعد گرفتار کیا گیا. راکھی کو انسانی بنیادوں پر اپنی ماں سے ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے. راکھی کی والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ اپنی آخری سانسیں گن رہی ہیں.