نوے کی دہائی کی بولڈ اور خوبصورت اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا اس میں انہوں نے اپنے اداکاری سے سیاست تک کے سفر پربات کی۔انہوں نے میڈیا سے گلہ بھی کیا اور کہا کہ جس طرح سے میڈیا نےمیرے انتخابات کے دوران میڈیا کوریج کی وہ بذات خود ایک مذاق تھا جو ہر روز بنایا جاتا تھا۔ یقینا سیاست میں آنے والی دوسری خواتین کو بھی مسائل کا سامنا رہا ہوگا لیکن مجھے اس لئے زیادہ مسائل کا سامنا رہا کیونکہ میں شوبز سے آئی تھی اور میں زرا ٓآسان ٹارگٹ تھی۔ میرے بارے میں ایسے ایسے عجیب عجیب تبصرے ہوئے کہ جن کو سن کر مجھے حیرانی اور دکھ ہوتا تھا اور وہ تبصرے آج کے دن تک جاری ہیں شاید یہ
سارا اس لئے ہوتا ہے کہ کیونکہ میرا تعلق شوبز سے ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ شوبز کے لوگ اداکاری کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے یا ان پاس سوچنے کےلئے دماغ نہیں ہوتا۔سمجھ سے باہر ہے کہ فنکاروں کے بارے میں ایسا کیوں سوچا جاتا ہے کہ یہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت سے عاری ہیں۔ مجھے افسوس ہوتا ہے ایسے رویوں پر۔ یاد رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکرنے دو ہزار انیس کے بھارتی انتخابات میں حصہ لیا الیکشن لڑا لیکن جیت ان کا مقدر نہ بن سکی۔ارمیلا نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارا ہیں انہوں نے اپنے دور کے تقریبا تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا.