امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص، کس ملک میں ہیں؟

0
19

امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص، کس ملک میں ہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

امریکی اداکار ٹام ہینکس نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی، اداکار کا کہنا ہے کہ میرا اور اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ٹام ہینکس اس وقت اپنی فلم کی تیاری کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہیں

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں،کرونا وائرس نے فرانس میں مزید15 افراد کی جان لے لی،جان لیوا وائرس سے فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد48ہوگئیں،فرانس میں مزید 497افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2ہزار281ہوگئی

دنیا کے 122ملکوں میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ 26ہزار62افراد متاثر ہوئے ہیں

برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید2مریض ہلاک،تعداد آٹھ ہوگئی،برطانیہ میں مزید73افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص، متاثرہ افراد کی تعداد456ہوگئی،یو اے ای میں 74اور سعودی عرب میں45افراد کرونا وائرس کا شکارہیں،چین میں کرونا وائرس سے مزید11افراد ہلاک ہو گئے،چین میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار173ہوگئی،چین میں کرونا وائرس سے80ہزار980افراد متاثر ہیں،

سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا،سعودی عرب نےکروناکی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کیےہیں،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان،بھارت سمیت کئی یورپی ملکوں پر سفری سرگرمیاں عارضی طورپر معطل کیں،

Leave a reply