امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر انکی بیٹی زینب نے کیا دبنگ اعلان

0
22

امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر انکی بیٹی زینب نے کیا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کی موت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو واضح پیغام دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زینب سلیمانی نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو جنرل سلیمانی کی موت پر ’سیاہ دن‘ دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔ٹرمپ حماقت کی علامت اور بین الاقوامی صہیونیوں کے ہاتھ میں ایک کھلونا ہیں،امریکی صدرکےایران، عراق کو جدا کرنے کی شیطانی منصوبے کی کوشش ناکام ہوگئی،

اس موقع پر قدس فورس کے نئے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کےبعد امریکا کو خطے سے نکالنا ان کا مقصد بن گیا۔ انہوں نے ایرانی عوام سے قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اب صرف ایک ہی مداوا ہے کہ امریکا کو خطے سے نکال باہر کیا جائے گا۔

قبل ازیں جب صدر حسن روحانی قاسم سلیمانی کے گھر پنچے تعزیت کیلئے تو قاسم سلیمانی کی بیٹی نے صدر حسن روحانی سے سوال کیا کہ میرے والد کا بدلہ کون لے گا؟ میں چاہتی ہوں آپ میرے والد کے کا بدلہ لیں گے اور حسن روحانی نے جواب دیا: ہم آپ کے ابو کا بدلہ لے گا۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

Leave a reply