مودی حکومت کا قیدی آصف سلطان امریکہ کے پریس فریڈم ایوارڈ کے لیے نامزد ، بھارت کے لیے پھر شرم کا مقام

0
43

سری نگر: بھارت کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی کو ایک بار پھر شکست ، بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے کشمیری صحافی آصف سلطان کو امریکن نیشنل پریس کلب کی جانب سے ’پریس فریڈم ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

38 سالہ کشمیری صحافی آصف سلطان اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے باز نہ آنے کے جرم کی پاداش میں گزشتہ ایک سال سے پابند سلاسل ہیں۔ امریکہ کے نیشنل پریس کلب کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ امسال ان کا سالانہ ’John Aubuchon Press Freedom Award‘ ایوارڈ کشمیری صحافی آصف سلطان کو دیا جائے گا۔

آصف سلطان کو گزشتہ سال 27/28 اگست کو جھوٹے الزامات کے تحت قابض بھارتی حکومت کی ایما پر بھارتی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے وقت کشمیری صحافیوں نے عائد کردہ تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور لغو قرار دیا تھا۔کشمیریوں نے آصف سلطان کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے.

Leave a reply