نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے آئی ٹی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام کو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی نمایاں مثال قرار دیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ غزہ میں جاری امن کوششوں اور متعلقہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فریقین نے مشترکہ مقاصد کے لیے رابطوں کے تسلسل اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا

عدم اعتماد پر رائے شماری،17 نومبر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب

پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کیے ، مزید استعفے بھی آئیں گے اسپیکر پنجاب اسمبلی

Shares: