امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

0
34

ایم کیو ایم لند ن کے رہنما کو امریکی عدالت نے ایک سال قید کی سزا دی، مجرم پر الزام تھا کہ اس نے ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت کو ٹویٹر پر دھمکی دی تھی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی فیئر فیکس کاونٹی کورٹ نے متحدہ لندن کے بالٹی مور چیپٹر کے انچارج قیصرعلی کو ایک سال قید کی سزا سنا دی. قیصر علی پر الزام تھا کہ اس نے ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر ندیم نصرت اور اس کی اہلیہ کو گھر میں گھس کر ذبح کرنے کی دھمکی دی تھی. استغاثہ نے تفصیلی شواہد عدالت میں پیش کیے جنکی روشنی میں ملزم نے اقبال جرم کر لیا. جس پر امریکی عدالت نے ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنا دی. تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ وہ دو سال تک ندیم نصرت اور ان کے اہلخانہ کے قریب بھی نہیں جا سکتے، نہ ہی ان کے بارے میں کوئی تبصرہ کر سکتے ہیں. عدالت نے ملزم کو ہتھیار رکھنے، خریدنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے. اور کہا ہے کہ اگر کوئی قانونی ہتھیار بھی موجود ہے تو اسے قریبی تھانے میں جمع کروا دیا جائے .

ندیم نصرت نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں تشدد کرنے، تشدد پر اکسانے اور قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

Leave a reply