خطے میں پاکستان کی اہمیت واضح:امریکی وفد جی ایچ کیوپہنچ گیا

0
35

راولپنڈی :خطے میں پاکستان کی اہمیت واضح:امریکی وفد جی ایچ کیوپہنچ گیا،اطلاعات کےمطابق امریکا کے نائب وزیر دفاع کی زیر قیادت میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع ڈیوڈ ہیلوی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے پاک امریکا دفاعی مذاکرات کے تحت مشاورتی دورہ کیا، مشاورتی اجلاس میں خطے کے سیکیورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں پاک امریکا فوجی تعاون میں اضافے اور مضبوطی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک، امریکا وفود نے خوشگوار اور تعمیری انداز میں بات چیت کی۔

یاد رہے کہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظراس وقت عالمی قوتوں کا مرکز پاکستان ہے اوروہ پاکستان کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں ، امریکی وفد کی آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

Leave a reply