امریکی انتخابات: فیس بک نے اشتہارات پر پابندی عائد کردی،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسخت پریشانی

0
21

واشنگٹن : امریکی انتخابات: فیس بک نے اشتہارات پر پابندی عائد کردی،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسخت پریشانی،اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی۔

فیس بک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی ان اشتہارات کو صارفین کی ٹائم لائن پر آنے کی اجازت نہیں دے گی جن میں انتخابات کے حوالے سے رائے دہی میں دھوکے بازی اور غلط نتائج پر مبنی مواد شامل ہو۔کمپنی کے مطابق یہ پابندیاں فیس بک سمیت ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر بھی لاگو ہوں گی۔

گزشتہ روز پہلے صدارتی مباحثے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کے دعوے کو رد کیا جس میں کیا گیا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات دھاندلی کی نذر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب فیس بک طویل عرصے سے اس الزام کی زد میں ہے کہ کمپنی سیاسی اشتہارات کی جانچ پڑتال نہیں کرتی جن سے دنیا بھر میں انتخابات متاثر ہوتے ہیں۔

فیس بک کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کے اُن اشتہارات پر بھی پابندی عائد کی جائے گی جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تارکین وطن امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان اشتہارات کو بھی ہٹایا جائے گا جن میں رائے دہی اور مردم شماری میں حصہ لینے والوں کو بیکار اور بے معنیٰ کہا گیا ہو۔

Leave a reply