امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان طالبان کومنانے قطرپہنچ گئے

0
24

دوحہ :امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان طالبان کومنانے قطرپہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی ملاقات میں معاہدے پرعمل درآمد سے متعلق بات ہوئی۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کیلئے افغان اور طالبان رہنماؤں کی عظیم الشان کانفرنس کا آئیڈیا پیش کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز زلمےخلیل زاد نے دوحا میں طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں معاہدے پرعمل درآمد اورمفاہمت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اُدھر افغان صدر نے بھی امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں نئے انتخابات کرانے کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان عالمی برادری کے زیر انتظام آزاد، شفاف اور ملک گیر انتخابات پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔

دوسری طرف افغان طالبان ترجمان نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کردی ہے اورکہا ہےکہ نئی امریکی انتظامیہ معاہدے کے حوالے سے کچھ مزید گزارشات سامنے لائی ہے لیکن یہ کیا ہیں اوران کا ٹرمپ معاہدے سے کتنا تعلق ہے ابھی معلوم نہیں

Leave a reply