fbpx

امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہر حال میں‌ کھڑا ، امریکی وزیر دفاع نے ایران کے متعلق اہم بات کہہ دی

امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہر حال میں‌ کھڑا ، امریکی وزیر دفاع نے ایران کے متعلق اہم بات کہہ دی

باغی ٹی وی :اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ اوسٹن کے ساتھ ملاقات ہوی جس میں واشنگٹن اور تل ابیب کو درپیش مشترکہ چیلنجوں بالخصوص ایران کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران میں لائیڈ اوسٹن نے باور کرایا کہ امریکا علاقائی خطرات کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وجود اور سلامتی کے بارے میں امریکا کے عزم کا آغاز ان لمحوں کے بعد ہوا جب 1948 میں وزیر اعظم ڈیوڈ بین گوریان نے اسرائیل کی ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اوسٹن کا کہنا تھا کہ میں یہ بات دہرانا چاہتا ہوں کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے پُر عزم ہے۔ ہم اسرائیل کی منفرد عسکری برتری برقرار رکھنے اور علاقائی خطرات کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کی قدرت کو یقینی بنانے پر کاربند ہیں۔ ان خطرات میں ایران، اس کے ایجنٹ اور دہشت گرد جماعتیں شامل ہیں. غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور امداد کے پہنچنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.