امریکا کے لئے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

0
31

امریکا کے لئے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی دو پروازوں کاشیڈول جاری کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد جبکہ دوسری پرواز 13 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کیلئے روانہ ہو گی۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو پہلی بار براہ راست پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت پی آئی اے خصوصی چارٹرپروازوں کے ذریعے امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لائے گی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر واشنگٹن سے پاکستان کے لئے دو پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ایک اور پرواز نیو جرسی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی جس کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان امریکہ سے تین مزید چارٹرپروازوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے جن کی روانگی کی تاریخوں اور مقامات روانگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جن پاکستانیوں نے پہلے سفارتخانے اور قونصلیٹ میں رجسٹریشن کرارکھی ہے ان سے خصوصی پروازوں کیلئے خود رابطہ کیا جائے گا۔ مسافر مزید تفصیلات کے لئے پی آئی اے کے کال سینٹر 021-111-111-786 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے، اس حوالہ سے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی ، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے ،پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ امریکہ کے پروازیں نہیں چلا ئیں ،پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کہ جاتی تھیں

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری, حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلا از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اس ضمن میں خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوابازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

Leave a reply