امریکی میڈیا وزیراعظم کی صلاحیتوں کا معترف،مودی کا اڑایا مذاق

0
34

امریکی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف ہو گیا

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف ہو گیا۔پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی چینل کلاسیفائیڈ جرنل پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چائے والا بھارتی وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا ہے جبکہ عمران خان کو پاکستان کا پڑھا لکھا وزیراعظم قرار دیا ہے اوروزیراعظم عمران خان کے مہذب اور شائستہ رویئے کی بہترین طریقے سے عکاسی کی ہے ۔امریکی چینل سی جے پوسٹ نے اپنے ایماندارانہ تجزیئے پر مبنی رپورٹ ایسے وقت پر نشر کی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ میں ایک جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کوکامیاب بنانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے، پاکستان نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا، امید ہے فریقین کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے،

وزیراعظم عمران خان نے طالبان سےآخری لمحےمیں بات چیت یکطرفہ ختم کرنےپراظہارافسوس کیا، دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا،

Leave a reply