امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے، جھڑپوں میں تین افراد زخمی

0
20

امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے، جھڑپوں میں تین افراد زخمی

باغی ٹی وی :امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے، ریاست کینٹکی میں مسلح سیاہ فام افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریاست کینٹکی میں سیاہ فام افراد مسلح ہو کر سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے حکومت کی متعصابہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ملیشیا کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

مظاہرین مارچ میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی سیاہ فام خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے کہ فائرنگ شروع ہو گئی، پولیس اور مظاہرین کے مابین فائرنگ امریکی انتخابات سے قبل خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔ واضح رہے امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے جو کئی ماہ گزرنے کے باوجود ختم ہونے میں نہیں آ رہے.’

امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار

سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ

مظاہروں‌ کو روکنے کے لئے امریکی صدر کا فوج تعینات کرنیکا اعلان

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو روکا تو وہ کون نکلا؟ ویڈیو وائرل

امریکی شہریوں پر حکومتی بربریت پر یورپ خاموش کیوں؟ اسے ہمیشہ کیلئے منہ بند کرنا ہو گا،ایران

امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خطرناک بیماری کا انکشاف
واضح رہے کہ سیاہ فام جارج کو شہر مینیا میں پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر دبایا جس سے اس کی موت ہو گئی تھی اسکے بعد سے امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

Leave a reply