برف پگھلنے لگی؟ امریکا نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو جاری کیا ویزہ
ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف جمعےکونیویارک روانہ ہوں گے ،امریکہ نےایرانی صدرحسن روحانی اوروزیرخارجہ جوادظریف کوویزاجاری کردیا،ایرانی رہنماوَں کوویزا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیےدیاگیا
واضح رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کا الزام امریکہ نے ایران پر لگایا تھا اور کہا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اگر امریکا پرایران کی طرح پابندیاں عاید ہوتیں تو اس کا اب تک انہدام ہوچکا ہوتا۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ماحول ، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
امریکا نے حال ہی میں ’’دہشت گردی کے نام‘‘ سے ایران کے فرموں کے ایک نیٹ ورک ، جہازوں اور افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا سپاہِ پاسداران انقلاب سے تعلق تھا۔ایران پر شام کو کروڑوں ڈالر مالیت کا تیل اسمگل کرنے کا بھی الزام ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا خطاب کشمیر کے موضوع پر اور تاریخی خطاب ہو گا، وزیراعظم خود کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں اٹھاؤں گا، وزیراعظم عمران خان اسوقت سعودی عرب میں ہیں وہ سعودی عرب سے ہی امریکا کے لئے روانہ ہوں گے