امریکی صدر ٹرمپ بپھرگئے ، غصے میں آکر ایران کے قومی بینک پر امریکی پابندیاں نافذ کردیں‌

میں ایرانی مرکزی بینک پر پابندیاں لگارہا ہوں صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف اعلان کرکے خطے میں‌بے چینی میں‌اضافہ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے اوول آفس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ مورسن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

دو روز قبل صدر ٹرمپ نےایران پر سعودی عرب میں حملوں کا الزام لگایا تھا جس کے پیچھے ایرانی ہاتھ کا الزام لگایا تھا، کہا تھا کہ انہوں نے اپنی وزارت خزانہ کو ایران پر پابندیاں بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کو جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا ذمہ دار ایران ہے۔

Comments are closed.