کابل:امریکی صدرجوبائیڈن کی پشین گوئی حقیقت بن گئی:کابل ایئرپورٹ پرپھردھماکے ,اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ۔
New explosion in #Kabul said to be at or near the airport pic.twitter.com/BfGRS8hmc5
— Olivier Fehr Media (@OFehrMedia) August 29, 2021
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کےمقام سے دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔
گذشتہ روز بھی امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن کے خدشے کے بعد یہی خوف سب پرطاری تھا کہ کسی بھی وقت کوئی بم دھماکہ ہوسکتا ہے اورپھرابھی تھوڑی دیرپہلے جوبائیڈن کی پشین گوئی سچ ثابت ہوئی