امریکہ: بھارت میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

0
26

واشنگٹن:بھارتی ریاست کرناٹک میں ہائی کورٹ کی طرف سے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں احتجاج کیا۔

سو سے زیادہ افراد نے جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی کرناٹک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کرے جنہیں حجاب اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ "حجاب ہمارا آئینی حق ہے، بھارت میں حجاب پر پابندی بند کرو، اسلامو فوبیا بند کرو، حجاب پر حملہ مسلمان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش ہے ۔

ادھر بھارتی ریاست کرناتک میں مسلمان طالبات بدستوار حجاب پہن کر تعلیمی اداروں میں آرہی ہیں جس پر انکے خلاف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ریاست کے ضلع تماکورو میںتماکورو کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے گزشتہ دو دنوں میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 15 سے 20 طالبات کے خلاف تماکورو تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

مسلم طالبات کے خلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنیندرا نے کہا ہے کہ طالبات کے تئیں اب کوئی نرم رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے ہائیکورٹ کے عبوری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

دریں اثنا ضلع کورگ کے کالج پرنسپل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں حجاب پہن کر کالج آنے والی طالبات پر چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a reply