امریکی صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑا دھچکا

0
40

امریکی صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑا دھچکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے متوقع صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوبائیڈن میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو ایک صدر میں ہونی چاہیں۔ وہ امریکا کے سیاہ ترین دور میں قوم کو متحد رکھ سکتے ہیں۔ جوبائیڈن کو سال 2008 میں ساتھی منتخب کرنا بہترین فیصلوں میں سے تھا۔

قبل ازیں امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہش مند برنی سینڈرز نے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے . امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں سابق نائب صدر جو بائیڈن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے۔

برنی سینڈرز نے جوبائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموارہوگئی،دوبارہ صدارت کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ اب جوبائیڈن سے ہوگا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کرونا وائرس کے حوالہ سے میڈیا ٹاک کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم انتخابات کے وقت کیا حالات ہوں گے لیکن صدارتی انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر آکر ووٹ ڈالنا ہوں کیونکہ آن لائن ووٹنگ میں بہت سے مسائل آتے ہیں

Leave a reply