امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا ،

0
31

واشنگٹن :امریکہ جلد ہی اپنی باتوں سے پھر گیا اور پھر سےافغان طالبان کی منتیں کرنے لگا، اطلاعات کے مطابق امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے افغان طالبان کے ساتھ اچانک معطل ہونے والے مذاکرات کی بحالی کے لیے افغانستان پہنچ گئے۔

اسٹریٹ کرائم کے بارے میں ڈی جی رینجرز کا بیان سب حیران

ذرائع کے مطابق امریکی سیکرٹر ی دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ ‘مقصد اب بھی یہی ہے کہ کسی نکتے پر امن معاہد یا سیاسی معاہدہ ہوجائے جو آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے’۔امریکی سیکریٹری دفاع اس دورے میں افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے ملاقات کریں گے۔

ایک کروڑ پنجابی ہیپاٹائٹس کے مریض‌

امریکی سیکرٹری دفاع کہتے ہیں کہ ‘مجھے امید ہے کہ ہم ایک سیاسی معاہدے کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں جو ہماری واپسی اور جو مقاصد ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کے مطابق ہوگا’۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کرنا اسٹیٹ ڈپارٹنمنٹ کا کام ہے۔

وزیراعظم نے یو این سیکریٹری جنرل سے کیا مطالبہ کردیا ؟

افغانستان سے فوج کی دستبرداری کےحوالے سے کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی توامریکا، افغانستان میں اپنی فوج کی موجودہ تعداد کو 14 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار 600 تک لاسکتا ہے جس سے انسداد دہشت گردی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Leave a reply