امریکی ناظم الامورکی آرمی چیف سےملاقات،افغان امن عمل ،امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی سےمتعلق تبادلہ خیال

0
31

راولپنڈی : امریکی ناظم الامور کی آرمی چیف سے ملاقات، افغان امن عمل اورامریکی فوجیوں کی پرامن واپسی سے متعلق تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل میں پیش رفت اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک، امریکا تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، امریکی ناظم الامور نے خطے، خصوصاً افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس اہم ملاقات امریکی ناظم الامور نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی پرامن واپسی پرپاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی

Leave a reply