محمد بن سلمان سے امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات:اہم پیغام پہنچایا

0
26

ریاض:شہزادہ محمد بن سلمان سےامریکی صدرکےنمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات:اہم پیغام پہنچایا،اطلاعات کے مطابق ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمی تغیرات جان کیری نے ملاقات کی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران موسمی تغیرات اور ماحولیات کے تحفظ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے منصوبوں کا جائزہ لیا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور قدرتی ماحولیاتی تحفظ کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے علاوہ جی 20 کی سربراہی کے دوران مضر صحت کاربن کے اخراج کے لئے کی جانے والی سعودی کوششوں کو سراہا گیا۔

ملاقات کے موقع پروزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ماحولیات انجینئر عبد الرحمن الفضلی بھی موجود تھے۔

Leave a reply