وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران

0
26

وزیراعظم عمران خان کے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا۔امید ہے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے یہ ایک مثبت کردار ادا کریں گے.

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے مخصوص انداز سے شرکاء کا لہو گرمایا اور پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی یاد تازہ کردی.

Leave a reply