کرونا وائرس کی وجہ سے امریکی طالب علم سخت پریشان ، کیا حشرہوگا یہ بھی بتا دیا

نیویارک :کرونا وائرس کی وجہ سے امریکی طالب علم سخت پریشان ، کیا حشرہوگا یہ بھی بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ اس وقت کرونا کی وجہ سے امریکی طالبعلموں کی پریشانی کو جس طرح بیان کررہے ہیں اس سے تو یہی معلوم ہوتا ہےکہ امریکی طالب اب اپنے مستقبل کے حوالے سے بہت مایوس اور پریشان نہیں
باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز کے طالبعلموں سے اس حوالے سے جب رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں امید کہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں پہلے کی طرح بحال اورفعال ہوں گی
الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں اس حوالے سے چند یونیورسٹیز کے طالب علموں کے خیالات کچھ اس طرح بیان کئے ہیں کہ امریکہ طالب علموں کا کہنا ہےکہ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ایک تو تعلیم بھی نامکمل رہ سکتی ہے دوسرا نقصان یہ بھی ہوسکتا ہےکہ اب ہمارے لیے روزگار کے دروازے بھی بند ہو گئے ہیں
جبکہ بعض طالب علموں نے کہا کہ وہ تو دیکھ رہے ہیں کہ امریکی تعلیمی اداروں میں شاید پہلے والی رونق واپس نہ آئے کیونکہ کرونا نے ہمارے تعلیمی کیئریر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے