امریکا طالبان امن معاہدہ، قطر کی پاکستان کو تقریب میں شرکت کی دعوت

امریکا طالبان امن معاہدہ، قطر کی پاکستان کو تقریب میں شرکت کی دعوت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر نے پاکستان کوامریکا طالبان معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی ہے

قطری سفیرنے29 فروری کی تقریب میں شاہ محمود قریشی کوشرکت کی دعوت دی،دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے دی گئی،قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکا طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے،پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے،آج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے،امید ہے امن معاہدے پر دستخط بین الافغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے

افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے مابین کیے گئے معاہدہ پر 29 فروری کو دستخط کیئے جائیں گے..معاہدے کی تقریب قطر میں ہوگی،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ تشدد میں کمی کا معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔

امریکہ طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط کے دوران پاکستان موجود ہو گا یا نہیں؟ قریشی نے بتا دیا

Comments are closed.