امریکا طالبان امن معاہدہ، دستخط کی تقریب سے قبل وزیرخارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

0
29

امریکا طالبان امن معاہدہ، دستخط کی تقریب سے قبل وزیرخارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آ ج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے: افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی ،افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان آپنی کوششیں جاری رکھے گا

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان افغانستان میں قیام امن کیلئے دوحہ میں آج تاریخی معاہدے پردستخط کرینگے ،جس کے نتیجے میں 19 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات بھی جلد شروع ہوجائیں گے ،معاہدے پر دستخط کی تقریب دوحہ کے شیرٹن ہوٹل میں 2 بجے ہو گی ،جس میں مختلف ممالک کے وزرا خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرینگے

امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

امریکا کی جانب سے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر معاہدے پر دستخط کریں گے

امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

Leave a reply