fbpx

یکم مئی سےافغانستان سےامریکی افواج نکالنا شروع کردیں گے:بائیڈن:پاکستان اچانک امریکی فیصلے پرمحتاط

واشنگٹن: یکم مئی سےافغانستان سےامریکی افواج نکالنا شروع کردیں گے:بائیڈن:پاکستان اچانک امریکی فیصلے پرمحتاط،اطلاعات کے مطابق امریکی صدربائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انحلاءکا اعلان کردیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انحلاء کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ وقت آگیا ہےکہ امریکا کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کیاجائے اور امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلاء شروع ہوجائےگا اور انحلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائےگا۔افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔

۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم افغان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان، روس ،چین کاکردار اہم ہے، پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے ۔

خیال رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم امریکی افواج کے انحلاء میں 4 ماہ کی تاخیر کی جارہی ہے۔

یاد رہےکہ امریکہ کے اس اچانک فیصلے پرپاکستان بھی بہت زیادہ محتاط ہے اورخطے میں ہونے والی تمام پیش رفت سے پوری طرح باخبرہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.