امریکا:میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 میرین اہلکار ہلاک

0
26

ایک امریکی فوجی طیارہ جس میں پانچ میرین (بحریہ) اہلکار سوار تھے، آج جنوبی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں چار اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طیارہ میکسیکو کی سرحد سے صرف 20 میل (35 کلومیٹر) کے فاصلے پر گلیمس کے قریب گرا۔ امریکی فوجی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جہاز میں جوہری مواد موجود تھا۔

 

اے ایف پی نے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تھرڈ میرین ایئر کرافٹ ونگ کا ایک طیارہ گلیمس کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں بحریہ کے پانچ فوجی سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں کے برعکس طیارے میں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔

طیارے کی شناخت ایم وی 22 بی اوسپرے کے نام سے ہوئی ہے۔ اوسپرے ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا ہوائی جہاز ہے جس کے روٹری ونگز اسے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں…

فضا میں طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

رواں سال مارچ میں ناروے میں بھی ایک فضائی حادثے میں امریکی بحریہ کے چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ادھر ابھی تھوڑی دیر پہلے چین سے آنے والی خبروں کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چینی فضائیہ کا یہ جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا J-7 طیارہ صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا جوگر کر تباہ ہو گیا، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔،اس حادثے کے بارے میں سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے یہ خبرجاری کی گئی تھی کہ اس حادثے میں ایک رہائشی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

Leave a reply