امریکا نے سعودی عرب کو سمارٹ بم دینے کی منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو سمارٹ بم دینے کی منظوری دے دی

باغی ٹی وی : پینٹا گان ذرائع کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سعودی عرب کو3ہزاراسمارٹ بم کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی . مریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سعودی عرب کو 3 ہزار اسمارٹ بموں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 3 ہزار اسمارٹ بموں کی فروخت کی مالیت 290 ملین ڈالر ہے.معاہدے میں 3 ہزار اسمارٹ بم، کنٹینرز، سپورٹ اکیوپمنٹ، اسپیئر اینڈ ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے۔
اس پیکیج میں 3ہزار جی بی یو -39سمال ڈیامیٹر بم ،کنٹینر اسپورٹ آلات،اسپیئر پارٹس اینڈ ٹیکنیکل اسپورٹس اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حالیہ اور مستقبل کے جنگی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلحہ کی یہ ڈیل کی گئی ہے۔جبکہ اسلحہ کی ایک ایسی ہی بڑی ڈیل کویت نے بھی کی ہے۔پینٹاگون ذرائع کے مطابق 4.2بلین ڈالر کی ایک ڈیل کویت کے ساتھ اسلحہ کے حوالے سے ہوئی ہے۔اس ڈیل میں آٹھ عدد 64ای اپیچی لانگ بو اٹیک ہیلی کاپٹر جبکہ 16عدد اسی ہیلی کاپٹر کے اپ گریڈڈ ورژن خصوصی طور پر شامل کیے گئے ہیں۔
جبکہ اس کے علاوہ کویت حکومت اور پینٹا گون نے 200ملین ڈالر کی ایک اور ڈیل کی ہے جس کے تحت امریکا کویت کو میزائل سسٹم کے پارٹس دینے کے علاوہ ان کی تربیت بھی دے گا۔کویت کا کہنا ہے کہ درجہ بالا آلات اور وارشپس حاصل کرنے کے بعد اس کی دفاعی پوزیشن میں بہتری آ جائے گی اور وہ اینٹی ینک وارفیئر میں مزید آگے ہو جائے گا۔اسلحہ خریدنے کی دوڑ میں یہ ممالک جس قدر رفتار پکڑے ہوئے ہیں یہ اس طرح آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے کہ جب حد سے زیادہ اسلحہ موجود ہو گا تو اسے کہیں نا کہیں استعمال تو کرنا پڑے گا لہٰذا خطے میں بڑھتی کشیدگی کے آثار ابھی سے نمایاں ہونے شروع ہو گئے ہیں۔دیکھتے ہیں جدید اسلحہ کی دوڑ اس خطے میں امن لانے میں کردار ادا کرتی ہے یا پھر تباہی۔

Comments are closed.