اسامہ ستی قتل کیس،دہشت گردی دفعات ختم کرنے پر نوٹس جاری

0
52

اسامہ ستی قتل کیس،دہشت گردی دفعات ختم کرنے پر نوٹس جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسامہ ستّی مقدمہ قتل سے دہشت گردی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پرنوٹس جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 مئی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض انجم جندران پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نےملزمان کی درخواست پردہشت گردی دفعات ختم کیں،دہشتگردی دفعات ختم کرکے مقدمہ کوسماعت کیلئے کچہری بھجوا دیا گیا،مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے کاحکم دیا جائے،انسداد دہشت گردی عدالت کا 12 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،

پانچ پولیس اہلکاروں پر طالب علم اسامہ ستی کو گولیوں سے قتل کرنے کا الزام ہے انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ سیشن کورٹ کو منتقل کردیا تھا

پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

اسامہ ستی قتل کیس، عدالتی فیصلے کے بعد مدعی کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ طالبعلم اسامہ ستی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے بڑا ریلیف ، ملزمان کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں تھیں انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ہٹا کر کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ سنا یا تھا ملزم مدثر کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی، عدالت نے کیس ڈسٹرکٹ کورٹ کو بھجوا دیا تھا، مدعی نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے

Leave a reply