امریکی انتخابات، نتائج آنا شروع، امریکہ میں بھی تبدیلی نظر آنے لگی

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔

اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن 129 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 100 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔

ورجنیا میں جوبائیڈن نے 13اور ورمونٹ میں 3 الیکٹرول ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن آبائی ریاست ڈلاویر سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ سوئنگ اسٹیس میں سے جارجیا اور فلوریڈا میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

کینٹی کٹ میں بھی جوبائیڈن 7 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے بازی لے گئے ہیں۔ میسی چیوسٹس میں جوبائیڈننے 11 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا ہے۔ پینلسوینیا میں جوبائیڈن 20 ایکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں۔ کولوراڈو میں جوبائیڈن نے9الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اوکلا ہوما میں ٹرمپ 7 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت گئے۔ جنوبی ڈکوٹا میں ٹرمپ نے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے بازی مار لی ہے۔ ارکنساس میں ٹرمپ 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں۔ ٹینیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 الیکٹورل ووٹ لے کر میدان مار لیا۔

کینٹکی میں ٹرمپ کی 8 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ برتری ہے۔ انڈیانا میں ٹرمپ نے 11 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ جیت اپنے نام کی ہے۔ مغربی ورجینیا میں 5 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ ٹرمپ کو فتح ملی ہے۔

رپبلکن کی طرف سے2020 کے صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا گیا ہے اور وہ چار سال کی صدارتی مدت مکمل کرنے کے بعد دوبارہ منتخب ہونے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن ہیں جو ماضی میں سابق صدر اوباما کے ساتھ آٹھ سال تک نائب صدر کے اہم عہدے پر فائز رہے ہیں اور سیاست کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ اپنا بیگ پیک کریں اور گھر چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں نسلی امتیاز ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں، ایسی صدارت کا خاتمہ کر دیں گے جس نے پوری قوم میں نفرت پھیلائی اور ہر نسلی واقعے پر مزید پٹرول پھینکا۔

ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا اگر وہ مشی گن سے جیت گئے تو کام ہو گیا، وہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ٹی وی پر جیت کی خبریں سنیں گے۔

Leave a reply