اداکار فیروز خان جو پچھلے کچھ مہینے شدید تنقید کی زد میں رہے، فیروز خان پر تنقید اس وقت بڑھی جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے. جب ایسے الزامات سامنے آئے تو جہاں بہت سارے اداکار فیروز کے خلاف ہوگئے وہیں اشنا شاہ بھی پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی جم کر کی فیروز خان پر تنقید. اب جبکہ بہت سارے فنکاروں کی فیروز خان کے ساتھ صلح صفائی ہو گئی ہے تو اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کے لئے اپنا دل نرم کر لیا ہے. انہوں نے بھی کہا ہے کہ مجھے فیروز خان کے معاملے میں بہت زیادہ اگریسیو نہیںہونا
چاہیے تھا. کسی نے اگر کچھ غلط کیا ہو تو اس حوالے سے ایک بار کہہ دینا چاہیے کہ ہاں ٹھیک ہے غلط کیا ہےلیکن اس کے بعد اس پر اس حد تک تنقید نہیںکرنی چاہیے اگلہ انسان خودکشی ہی کرلے. ہمیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے کہ بہتر انصاف مہیا کریں گی. انہوں نے کہا کہ فیروز خان کے معاملے میں ہم سب کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان پر کچھ زیادہ ہی تنقید کر گئے تھے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا.یاد رہے کہ اشنا شاہ اب فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے نجی معاملات کو لیکر نیوٹرل ہو گئی ہیں.