اسلام آباد میں مندر کا کام روکنے پر اُشنا شاہ نے قائد اعظم کا قول شئیر کر دیا

0
32

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد میں مندر کی تعمر کا کام روکنے پر سوشل میڈیا پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول شیئر کر دیاہے۔

باغی ٹی ی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے مندر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے۔


اُشنا شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی الفاظ پر مبنی وہ مشہور قول لکھا جس میں انہوں نے یکسانیت کا درس دیتے ہوئے اقلیتوں کے بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بات کی تھی۔

قائد اعظم نے کہا تھا کہ آپ اپنے مندروں میں جانے کے لئے آزاد ہیں۔ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی اور عبادت گاہوں پر جانے کے لئے آزاد ہیں۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ، ذات یا مسلک سے ہوسکتا ہے ، اس کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد علی جناح

اُشنا شاہ سے قبل حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد میں مندر بنائے جانے کے تنازع کےحوالے سے ایک پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ پاکستان کوئی سلطنت / بادشاہت نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ہم مسلمانوں نے پاکستان کو نہیں مانا ہم ایک مسلم اکثریتی اسٹیٹ ہیں 14 اگست 1947 کو جو مسلم اکثریت والے علاقوں میں مقیم تھا خود بخود پاکستان کا شہری بن گیا مزید منافقت سے پرہیز کریں-

حمزہ علی عباسی نے لکھا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے۔

میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے حمزہ علی عباسی

Leave a reply