لاہور:عثمان بزدار دلدار بن گئے،بے بس ملازمین کے غمخوار بن گئے : ماہانہ اسپیشل الاؤنس دینے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے بغیر الاؤنس والے ملازمین کو ماہانہ اسپیشل الاؤنس دینےکا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ماہانہ اسپیشل الاؤنس دینےکا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے لکھا کہ بغیر الاؤنس والے ملازمین کو ماہانہ اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کے گریڈ 1 سے 19 تک کے وہ ملازمین، جن کو تنخواہ کے علاوہ کوئی الاؤنس نہیں ملتا تھا، انہیں ہم نے اگلے ماہ سے 25 فیصد ماہانہ سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم ہو اور ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) May 20, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپیشل الاؤنس گریڈ1سے19تک کےملازمین کو دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نےاگلےماہ سے25فیصدماہانہ اسپیشل الاؤنس دینےکافیصلہ کیاہے یہ اقدام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم فرق ور معاشی حالات بہتر کرنے کیلئے ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے پریشان حال ملازمین بہت خوش ہیں اوروہ موجودہ حکومت کی ایسی پالیسیوں پران کی تعریف بھی کرتے ہیں