عثمان بزدارمحبت ﷺ کے داعی بن گئے: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قراردیا

0
50

لاہور:کپتان کا کھلاڑی بھی کپتان:عثمان بزدار نے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قراردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بے پناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں درودشریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔

 

 

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور سمیت پنجاب کے تمام سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن 2021ء سے ہوگا۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں سے قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کیساتھ قرآنی آیات پڑھائی جائیں گی۔ اساتذہ ہفتہ میں 3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے۔ نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کے ہفتہ میں 4 پریڈ ہوا کریں گے۔

 

 

ناظرہ قرآن کے ضروری مضامین کے علاوہ پچاس نمبر ہونگے۔ نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کو بھی ناظرہ قرآن ترجمہ کیساتھ پڑھایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ سکولز دونوں پر ہوگا۔ احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کالجز میں قرآن کی تعلیم لازم قرار دی گئی ہے۔

 

Leave a reply