عثمان بزدارنےراولپنڈی کیلئےپولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کردیا

0
25

لاہور:عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کر دیا،اطلاعات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کر دیا

باغی ٹی وی کےمطابق اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس ایپ کے ذریعے شہری پولیس کی آن لائن خدمات حاصل کر سکیں گے-پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے نزدیکی پولیس سٹیشن کی لوکیشن بھی معلوم کی جا سکے گی-

وزیراعلی نے کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال کی آگاہی بھی حاصل کی جا سکے گی-شہری کسی علاقے میں گھر خریدنے یا کرایہ پر لینے سے پہلے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں جا ن سکیں گے-

عثمان بزدارنے اس موقع پر کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے محکمے کو عوام کے لئے صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا جائے گا-راولپنڈی میں سرویلنس کے لئے گاڑیوں پر چاروں طرف گھومنے والے کیمرے نصب کئے گئے ہیں

عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے ”تحفظ سنٹر“ قائم کئے گئے ہیں -پولیس کو مالی اور افرادی وسائل فراہم کر رہے ہیں –

ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10 ہزار بھرتیاں کر رہے ہیں -پنجاب میں 45 نئے تھانے قائم ہوں گے، 101 تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے زمین مختص کر دی گئی ہے –

Leave a reply