دفترآتے ہی عثمان بزدار نے بڑا اعلان کردیا:ن لیگ سخت پریشان

0
56
عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

لاہور:دفترآتے ہی عثمان بزدار نے بڑا اعلان کردیا:ن لیگ سخت پریشان،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صبح ہوتے ہی ایسا اعلان کیا ہے کہ ن لیگ کی دوڑیں لگ گئی ہیں، عثمان بزدار نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ نوازشریف اینڈ کمپنی نے ہمیشہ ذاتیات کی خاطرملک اور ملکی اداروں کا وقار مجروح کیا اوراب ملک کے قومی اداروں کے خلاف سازشیں بھی کررہے ہیں،

وزیراعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے، اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اور قومی مفادات کے یکسر منافی ہیں، ایسے بیانات ملک دشمن کے بیانیے کا عکاس ہیں،

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں، ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں، اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ تین ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ اداروں سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ جو منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، ان کی فہرستیں ایوان وزیر اعلی کو ارسال کی جائیں، جن منصوبوں کے آئندہ تین ماہ میں سنگ بنیا د رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں، اس سے بھی آگاہ کیا جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جاری ترقیاتی فنڈز کو ٹائم فریم میں استعمال میں لایا جائے، حکومت کے مقرر کردہ اہداف میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے پر عزم ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین پر تشدد خلاف انسانیت فعل ہے، خواتین پر تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، خواتین کو بااختیار بنا کر اور برابر کے حقوق دے کر ایسی معاشرتی برائی کا خاتمہ ممکن ہے، دین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے، کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

عثمان بزدار نے خواتین کے حقوق ان کی عزت ،عصمت اور چادر اور چاردیواری کی حفاظت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کا خواب خواتین پر تشدد کے مکمل خاتمے تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، یہ دن تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ دے کر انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے، خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات تسلسل کیساتھ جاری رکھیں گے۔

 

Leave a reply