عثمان بزدارکی اراکین اسمبلی سے ملاقات، عوام کی خدمت کے لیے ٹیم ورک ضروری قرار

0
23

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی-عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے اورخوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کرونگا-

ان شہروں کیلئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائینگے، اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہونگے
سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں،یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے،صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا،ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے- اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے،اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے،اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے- ،اراکین اسمبلی نےوزیراعلیٰ کی تعریف میں کہا کہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں،آپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی عمر اسلم خان،فیض اللہ کاموکا،صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر احمدخان بلوچ نے ملاقات کی-منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا- وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے-خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کروں گا اوران شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے- اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہوں گے- تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،سیوریج وسینی ٹیشن کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں –

یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے- صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا-ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے-اڑھائی برس میں محنت کے ساتھ صوبے کو درست سمت کی طرف گامزن کیاہے-انہوں نے کہاکہ اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے اوراداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے-اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دی ہے۔ صوبے کے ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں -اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا – اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں اورآپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-

Leave a reply