شہبازشریف کی زبردستی ضمانت اورعثمان بزدارپرپرچہ درج کرنےکاحکم:سیاسی منظرتونہیں بدل رہا؟

0
33

لاہور:ایک طرف شہبازشریف کی زبردستی ضمانت دوسری طرف عثمان بزدارپرپرچہ درج کرنےکاحکم:سیاسی منظرتونہیں بدل رہا؟،اطلاعات کےمطابق ایک طرف واضح ثبوت ہونے کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زبردستی ضمانت منظورکروائی گئی ہے تودوسری طرف موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارپرپرچہ درج کرنے کے حکم نے اچانک سیاسی صورت حال ہی بدل کررکھ دی ہے

 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد وڑائچ نے افشاں لطیف کے گھر کو آگ لگانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر قانون راجہ بشارت ودیگر کے خلاف پرچہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ سرکاری اہلکاروں نے اس کے سرکاری گھرکوآگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے اس کے گھر کا بہت سارا سامان جل کرراکھ ہوگیاتھا

 

اس الزام کی آڑمیں ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد وڑائچ کودرخواست دی گئی تھی کہ وہ سرکاری اہلکاروں کا ملبہ وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرساتھیوں پرڈال کران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں اورپھرآج اس اپروچ کے اثرات سامنے آگئے ہیں

ٰیاد رہےکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کاشانہ کی بچیوں کی جبری شادیوں کا الزام عائد کیا تھا، لیکن پنجاب حکومت کی انکوائری میں الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد افشاں لطیف کا تبادلہ کردیا گیا لیکن تبادلے کے بعد بھی افشاں لطیف سپرنٹنڈنٹ کے سرکاری گھر پر قابض ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئرنے افشاں لطیف کو گھر خالی کرنے کے دو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

 

ذرائع کےمطابق افشاں لطیف نے کاشانہ میں کیے گئے اخراجات اور گھر خالی کرنے کے عوض پیسے دینے کا مطالبہ کیا تھا اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے 9 لاکھ 85 ہزار روپے کا چیک مبینہ طور پر وصول بھی کر لیاتھا، جبکہ مزید 5 لاکھ روپے ادا کرنے کی ڈیمانڈ کی گئی تھا جس پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے اعلی افسران نے کاشانہ کے ریکارڈ اور اخراجات کی جانچ پڑتال شروع کردی

Leave a reply