پولیس افسر نے 16ریسٹورنٹ ملازمین کو حراست میں لے لیا:شرمناک وجہ جان کرپولیس افسران بھی شرمسارہوگئے

0
25

لاہور: پولیس افسر نے 16ریسٹورنٹ ملازمین کو حراست میں لے لیا:شرمناک وجہ جان کرپولیس افسران بھی شرمسارہوگئے،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مفت کھانا دینے سے انکار کرنے پر ایس ایچ او نے 16ریسٹورنٹ ملازمین کوحراست میں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایس ایچ اوڈیفنس اپنے دوستوں کو دعوت پر لایا تھا جہاں ایس ایچ او کو نجی ریسٹورنٹ نے مفت کھانا دینے سے انکار کردیا ،

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ متکبراورظالم ایس ایچ او غصہ نے نکالتے ہوئے مفت کھانا دینے سے انکار پر 16 ریسٹورنٹ ملازمین کوحراست میں لےلیا۔

ادھرذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نےواقعہ کانوٹس لے لیا اور ایس ایچ اوڈیفنس کومعطل کردیا ، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کوسزادی جائےگی۔

Leave a reply