عثمان بزدارکی رخصتی اورعبدالعلیم خان کی آمد کےچرچے،ٹھیک ہے لیکن ہزاروں کنال زمین کا حساب کون دے گا؟ روبینہ خان

0
25

لاہور:عثمان بزدار کی رخصتی اورعبدالعلیم خان کے چرچے،ٹھیک ہے لیکن ہزاروں کنال زمین کا حساب کون دے گا؟پنجاب میں بدلتی ہوئی اقتدار کی بازی کے بارے میں معروف صحافی کا تجزیہ درست ہے ، لیکن بات یہ ہےکہ عبدالعلیم خان نے جوہزاروں کنال اراضی پرقبضہ کررکھا ہےاس کا جواب کون دے گا

باغی ٹی وی کے مطابق معروف سماجی شخصیت روبینہ خان نے معروف صحافی مبشرلقمان کی طرف سے پنجاب کی سیاست کے حوالے سے پشین گوئی پرخوبصورت تبصرہ کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ اس بات میں کافی وزن ہے کہ شاید اب عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے لیکن جس شخص کے بارے میں‌ ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں ان کی لوٹ مار کا حساب کون دے گا

روبینہ خان کہتی ہیں کہ بوٹینکل گارڈن کی عدالعلیم خان نےکیسے ہتھیائی ، پھراس کے بعد ایک اورشخصیت سے 1000 کنال اراضی بھی لے ، وہ کہتی ہیں کہ یہ کیا معاملات ہیں اتنے بڑے پیمانے پرزمینوں کے ہیر پھیر کے معاملے کوکون چیک کرے گا

روبینہ خان مزید کہتی ہیں کہ اس کے بعد اب خبریں‌ آرہی ہیں کہ عبدالعلیم خان نے بنی گالہ کے اردگرد یا بنی گالہ کے خاص لوگوں‌کواپنے ساتھ شامل کرنے لیے مجبور کیا ہے تاکہ وہ زمینوں‌کے کاروبار کوتحفظ دے سکیں

روبینہ خان کہتی ہیں کہ یہ بھی خبریں‌ہیں کہ بنی گالہ رہائشیوں سے 36 لاکھ میں زبردستی اراضی لے کراسے ڈیڑھ کروڑ میں فروخت کرنے کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں‌

روبینہ خان کہتی ہیں کہ اس شخص کے پاس 2 سوسے زائد مسلح گارڈ ہیں جولوگوں‌کوڈرادھمکا کرزمینوں پرقبضے کرتے ہیں ، پھر یہ بھی سننے میں‌آیا ہے کہ انتظامیہ اس شخص کے خلاف اس کی سیاسی طاقت کی وجہ سے ایف آئی آر بھی نہیں کاٹتی

وہ کہتی ہیں‌کہ یہ کیا معاملہ ہےکہ جو شخص اس قدرقبضہ مافیا کا کرتا دھرتا ہے اسے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پربٹھانے والے کون ہوسکتے ہیں

روبینہ خان کہتی ہیں کہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں‌ کہ اس قسم کے طاقتورلوگ میڈیا والوں کو بھی خرید لیتےہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ معروف صحافی مبشرلقمان ان لوگوں میں سے ہیں جن کوخرید ا جاسکے وہ حق پربولتے ہیں اورپھر اس پر ڈٹ جاتے ہیں

Leave a reply