عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

0
28

راولپنڈی:عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے،اطلاعات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ مری میں عوام الناس سے اوورچارجنگ کرنے والے 15 ہوٹلز سربمہر کردیئے گئے ہیں‌

اس حوالے سے ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اور مری کنٹرول روم پہ وصول ہوئیں، ترجمان کی طرف سے اس حوالے سے جو مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق ان ہوٹلز میں ابو ظبی روڈ، گلڈنہ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ سمیت دیگر ہوٹلز بھی ہیں‌جوکہ بنک روڈ پر واقع ہیں

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار مری کے ہوٹلوں میں اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت برہم ہوئے تھے وزیراعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورمتعلقہ حکام اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ کھانے پینے کی اشیاء اور رہائش میں اوورچارجنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لوٹنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ اوورچارجنگ کاروبار نہیں، لوٹ مار کے مترادف ہے ،جو قطعاً برداشت نہیں۔ انتظامیہ سیاحتی مقامات پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے صرف کی خرید و فروخت یقینی بنائے۔ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

Leave a reply